مظاہروں کے باعث شاہراہ دستور پر سرکاری دفاتر بند

بدھ 20 اگست 2014 12:47

مظاہروں کے باعث شاہراہ دستور پر سرکاری دفاتر بند

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء)اسلام آباد میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث شاہراہ دستور پر سرکاری دفاتر بند رہنے کا خدشہ ہے، ملازمین کیلئے کام پر پہنچنا ناممکن نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء پارلیمنیٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، شاہراہ دستور آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث آج درجنوں سرکاری دفاتر بند رہنے کا خدشہ ہے۔

ہزاروں سرکاری ملازمین کیلئے دفاتر تک پہنچنا تقریباً ناممکن نظرآرہا ہے، شاہراہ دستور پر وزیراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر ، پاک سیکریٹریٹ اورسپریم کورٹ سميت اہم عمارتیں واقع ہیں۔ س