کترینہ کیف پرانی دوست ہیں ان سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں‘ رنبیر کپور

بدھ 20 اگست 2014 12:56

کترینہ کیف پرانی دوست ہیں ان سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں‘ رنبیر کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ کترینہ کیف میری پرانی دوست ہے تاہم میرا ان کیساتھ شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کترینہ سے شادی کا نہیں سوچا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے فلموں سے شادی کی ہوئی ہے جبکہ میرا رواں یا آئندہ سال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کترینہ کو گذشتہ کئی سالوں سے جانتا ہوں وہ میری پرانی دوست ہیں جبکہ ایسی رپورٹس میں کوئی حقیقت نہیں کہ میں نے لندن میں کترینہ کی والدہ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کترینہ اور میں ایک دوسرے سے ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بہت کچھ شیئر کرتے ہیں