طاہر القادری نے پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا حکم جاری کر دیا
بدھ 20 اگست 2014 13:18
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کو اس لیے ایوان میں جانے دیا تاکہ سارے شکار ایک جگہ اکھٹے ہو جائیں،پاکستان کی پارلیمنٹ جعلی ہے۔انقلاب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور حکومت جعلی اورغیر آئینی ہے ٓآئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
میں حکومت کو مختصر عرصے کی ڈیڈ لائن دے رہا ہوں ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔انھوں نے کہا کہ لوگ یہاں مصائب سے دوچار ہیں ان کو زیادہ دیر تک کنٹرول نہیں کر سکتا۔ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاوٴس، سپریم کورٹ دیگر عمارتیں ہماری اپنی عمارتیں ہیں، انقلاب مارچ کے شرکا ان ریاستی اداروں کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے لیکن وہ لوگ مقدس نہیں جو ان عمارتوں پر قابض ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ استعفیٰ تک وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے باہر آنے نہیں دیں گے. انہوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس سمیت کئی عمارتیں پاک فوج کے حوالے کی ہیں، وہ پاک فوج کے حق میں ہیں، اگر ایسے حالات ہوئے کہ پاک فوج اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن آمنے سامنے آجائیں تو کسی صورت کوئی کارکن ان پر ہاتھ نہ اٹھائے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ پاک فوج اپنی قوم کے جوانوں، بوڑھوں اور خواتین پر گولی نہیں چلائیں گے۔ جواسمبلی کے اندر ہے وہ اندر رہے اور جو باہر ہے وہ باہر رہے۔ جوپارلیمنٹ سے باہر نکلے گا اسے کارکنوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.