ٹنڈومحمدخان، جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنوں کا کراچی میں کارکنان کے قتل کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 20 اگست 2014 16:10

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنوں کا کراچی میں کارکنان کے قتل کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سخت نعریبازی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ ضلع ٹنڈومحمدخان کے کارکنان نے کراچی میں کارکنان کو اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے واقعات کیخلاف ظہور احمد ہالیپوٹو ، عنایت علی کمبھار ، جاوید ہالیپوٹو ، راجا ہاجانو ، سہیل کولاچی ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں قومی کارکنوں کو ریاستی ادارے اغوا کے بعد تشدد اور قتل کررہے ہیں ، جوکہ سندھ کے نوجوانوں کیساتھ سراسر زیادتی ہے، اب ہم ریاستی اداروں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ تشدد اور شہادت ہمیں سندھو دیش کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی ، انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں عمران خان اور طاہر القادری قانون و آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں ، لیکن ان کیخلاف کاروائی نہیں کی جاتی ، دوسری جانب جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنان کو قتل کیاجارہا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنان کیخلاف جاری غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن جلد ازجلد بند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :