جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکنان کا حیدرآباد سے پارٹی کارکن آصف پنہور کو گرفتار و لاپتہ کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 20 اگست 2014 16:12

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکنان کا حیدرآباد سے پارٹی کارکن آصف پنہور کو گرفتار و لاپتہ کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سخت نعریبازی ،جئے سندھ متحدہ محاذ ضلع ٹنڈومحمدخان کے کارکنان نے حیدرآبادسے پارٹی کارکن آصف پنہور کو گرفتار و لاپتہ کئے جانے کیخلاف ضلعی رہنماؤں علی حسن بلوچ ، سلیم سومرو ، گل حسن بڑدی ودیگر کی قیاد ت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا و سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی اداروں کی جانب سے جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکنان کیخلاف غیر اعلانیہ آپریشن شروع کررکھا ہے ، حیدرآباد سے پارٹی کارکن آصف پنہور کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیا گیا ہے ،ماضی میں بھی جئے سندھ کے کارکنان روحیل لغاری اور واجد لانگھا کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیاگیا تھا جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں ہمیں خدشہ ہے کہ ریاستی ادارے انہیں قتل کردیں گے ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکنان کیخلاف ریاستی آپریشن بند کیا جائے اور حیدرآباد سے گرفتار کئے جانے والے کارکن آصف پنہور کو بازیاب کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :