وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو سیاسی بحران حل کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیدیا

بدھ 20 اگست 2014 17:37

وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو سیاسی بحران حل کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیدیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء ) وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو موجودہ بحران کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دے دیا۔ کہتے ہیں کہ مسئلے کے سیاسی حل کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے جاری دھرنوں سے پیدا ہونی والی صورتحال کو سیاسی طور پر حل کرنے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر پنجاب کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے روابط کو بروئے کار لائیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم مسئلے کے پر امن حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ سیاسی استحکام کے لیے جو ممکن کردار ہوا ادا کروں گا۔ پارلیمنٹ کے گھیراو کا اقدام اچھا فعل نہیں۔ڈیڈ لاک نہیں ڈائیلاگ کا عمل ہی کارگر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :