سکھر میں لینڈ ما فیا کے افراد کی جانب سے اسلامک سینٹر میں واقع فر نیچرکی دکان پر قبضہ کر نے کی کو شش کے خلاف دکا نوں کو تالے لگا کر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 20 اگست 2014 18:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) سکھر میں لینڈ ما فیا کے افراد کی جانب سے اسلامک سینٹر میں واقع فر نیچرکی دکان پر قبضہ کر نے کی کو شش کے خلاف دکا نوں کو تالے لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے با زی کی گئی مظاہرین نے اس مو قع پر سکھر اور رو ہڑی کے جڑواں شہروں کو ملا نے والے مینا رہ روڈ پر ٹا ئر جلا ئے اور ٹریفک کی آمدو رفت معطل کر دی اس مو قع پر مظاہرین نے بتا یا کہ رات کی تا ریکی میں لینڈ ما فیا کے افراد نے ہما ری دکا نوں پر قبضہ کر نے کی کوشش کی ہے دکا نوں کے تالے تو ڑ کر ہزاروں رو پے کی چوری بھی کی گئی ہے ہم اس کے خلاف پو لیس میں بھی گئے ہیں مگر اس نے بھی کو ئی کا روا ئی نہیں کی ہے انہوں نے بتا یا کہ لینڈ ما فیا کے افراد کی ایک بڑے عرصے سے ہما ری دکا نوں پر نظریں تھیں مگر ان کو کو ئی مو قعہ نہیں مل رہا تھا تا ہم را ت کی تا ریخی میں یہ کا روائی کی مظا ہرین کی جانب سے منا رہ روڈ پر احتجاج کے با عث رو ڈ کے دو نوں اطراف گا ڑیوں کی قطا ریں لگ گئیں اور لو گوں کو سخت پریشانی کا سا منا کرنا پڑ ا احتجاج کی اطلاع پر پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر مظا ہرین سے مذ ا کرات کیے اور لینڈ ما فیا کے افراد کے خلاف کا روائی کی یقین دہا نی کرا کر ان کا احتجاج ختم کرا یا ۔