آزادی مارچ کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں گزشتہ دو روز سے پچاس زخمی پمز ہسپتال لائے گئے ،

فوری طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا

بدھ 20 اگست 2014 18:44

آزادی مارچ کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں گزشتہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) آزادی مارچ کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں گزشتہ دو روز سے پچاس زخمی پمز ہسپتال لائے گئے جن کو فوری طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پمز کے مطابق گزشتہ دو روز میں انقلاب اور آزادی مارچ کے ریڈ زون کے داخلے پر پچاس کے قریب افراد زخمی ہوئے جن میں 40پولیس اہلکار اور دس پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کو پمز ہسپتال لایا گیا جن کو فوری طبی امداد فراہم کرکے ڈسچارج کردیا گیا تاہم کوئی سنجیدہ نوعیت کے زخم نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کو فارغ کردیا گیا ۔