طاہر القادری کا حکومتی وفد سے براہِ راست مذاکرات کرنے سے انکار
بدھ 20 اگست 2014 20:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومتی ٹیم سے براہِ راست مذاکرات کرنے سے انکارکردیا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومتی ٹیم سے براہِ راست مذاکرات نہیں کروں گا بلکہ ہماری ٹیم حکومتی وفد کے سامنے مطالبات رکھے گی اور ان سے مذاکرات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ معاملات اور مطالبات میں کسی لچک کی گنجائش نہیں، ہمارے مطالبات درست ہیں اب حکومت ہی لچک دکھانا ہوگی کیونکہ ہم قاتلوں کو چھوڑنے میں کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کرسکتے اور میں کارکنوں کے خون سے غداری بھی نہیں کرسکتا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کا استعفیٰ نہیں بلکہ حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ شریف برادران اگر مستعفی ہوبھی جائیں تو حکومت ان ہی کے ہاتھ میں ہوگی اس لیے انصاف کے لیے ساری حکومت کا جانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ فوج،برطانیہ یا امریکا کو تھرڈ امپائر نہیں سمجھتا جبکہ اس وقت کوئی تھرڈ امپائر کے طور پر بھی نہیں آیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.