پاکستان سیاسی بحران کو پرامن طریقے سے حل کرے: چین

بدھ 20 اگست 2014 20:57

پاکستان سیاسی بحران کو پرامن طریقے سے حل کرے: چین

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) چین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سیاسی بحران پرامن طریقے سے حل کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان قائن گینگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام جماعتیں ذاتی مفادات کی بجائے قومی و ملکی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے اس بحران کو پرامن طریقے سے حل کریں گی اور ملک میں استحکام کیلئے مشترکہ طور پر کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :