خیرپور کے قریب کندھرا میں صفائی کے دوران مزدور کنویں میں جاگرے،مدد کے لئے آنے والے نوجوان بھی گرکر کنویں میں ڈوب گیا تینوں لاشیں نکال لی گیئں

بدھ 20 اگست 2014 21:01

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)خیرپور کے قریب کندھرا میں صفائی کے دوران مزدور کنویں میں جاگرے،مدد کے لئے آنے والے نوجوان بھی گرکر کنویں میں ڈوب گیا تینوں لاشیں نکال لی گیئں۔

(جاری ہے)

خیر پور کے قریب کندھرا کے قدیمی مندر میں کنویں کی صفائی کے دوران 36سالہ محمد بچل ولد عطا محمد اور 25سالہ اس کا ساتھی کنویں میں جاگرے جنہیں بچانے کے لئے ہندوں نوجوان پریش کمار ولد لعل چند بھی کنویں میں جاگرے جس کے نتیجے میں تینوں افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں سکھر سے طلب کی غوطہ خوروں نے باہر نکالیں بتایا جاتا ہے کہ قدیمی کنویں میں صفائی کے دوران تینوں افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے۔افسوس ناک خبر سن کر شہر کا ماحول انتہائی سوگوار ہاگیا۔اور سوگ میں بازار بند کردیا گیا۔