آزادی، انقلاب مارچ نے سینکڑوں افراد کو پارلیمنٹ ہاؤس کی زیارت کروا دی

بدھ 20 اگست 2014 22:11

آزادی، انقلاب مارچ نے سینکڑوں افراد کو پارلیمنٹ ہاؤس کی زیارت کروا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور پاکستا ن عوامی تحریک کے انقلاب مارچ نے سینکڑوں افراد کو پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر ایسی عمارات کی زیارت کروا دی جو کہ شائد ان کی عام زندگی میں ممکن نہ ہو ۔تفصیلات کے مطابق دونوں مارچوں میں شریک دور درازعلاقوں سے آئے ہوئے مظاہرین میں میں ایک خاصی بڑی تعداد وہ ہے جس کو پہلی مرتبہ اپنی زندگی میں ریڈ زون میں داخل ہو کر اہم سرکاری عمارات بشمول پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ آف پاکستان ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس ، پاک سیکریٹریٹ ، دفترخارجہ،ایف بی آز سمیت دیگر اہم عمارات جہاں ان کے امور زندگی کے اہیم فیصلے کئے جاتے ہیں کو باہر سے دیکھا ہے۔

ریڈ زون سے سیکیورٹی رکاوٹوں اور پولیس ناکوں کے وقتی خاتمہ کے بعد اسلام آباد کے رہائشی بھی ایک قابل ذکر تعداد میں ریڈ زون کا دورہ کر کہ ان اہم عمارات کو دیکھتے رہیاور اپنے اہل خانہ کو بھی دیکھاتے رہے۔

(جاری ہے)

جی سکس سیکٹر کے رہائشی عابد حسین نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء کو بتایا کہ وہ ایک نجی ادارہ میں ملازم ہیں اور ریڈ زون میں دونوں دھرنوں کے داخلہ اور سیکیورٹی چیک پوسٹوں کے خاتمہ کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کو ریڈ زون میں واقع اہم عمارات دکھانے کے لئئے لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ دور دراز علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں لہذا ان کے لئے ریڈ زون میں موجود عمارات دیکھنا نہایت باعث مسرت تھا۔ وفاقی دارلحکومت کے ہی رہائشی حماد ملک نے تجویز پیش کی کہ عام عوام کا ریڈ زون میں داخلہ ممنوع نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ بھی نہ صرف اس ملک کے شہری ہیں بلکہ ان کو بھی ریڈ زون میں آزادانہ آمدو رفت کی اجازت ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :