لطاف حسین سیاسی ہلچل ختم کرانے اور سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے

بدھ 20 اگست 2014 22:21

لطاف حسین سیاسی ہلچل ختم کرانے اور سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا وزیراعظم میاں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور۔ باوثوق ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء کو بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سیاسی ہلچل ختم کرانے اور سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں بدھ کے روز انہوں نے پہلے عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے معاملات میں لچک پیدا کرے تاکہ مذاکرات کی راہ ہموار کی جاسکے اور سیاسی ڈیڈ لاک کو ختم کیا جاسکے ذرائع نے مزید بتایا کہ الطاف حسین نے بعد ازاں وزیراعظم میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ مسئلے کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ایک موثر مذاکراتی ٹیم بھیج کر عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کا آغاز کرے۔

اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی اس حد تک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہوئی تو ہم اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ سیاست میں لچک ہوتی ہے اور حکومت اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے اور ڈی چوک آنے تک حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کی بلکہ پولیس کو بھی مزاحمت نہ کرنے کا کہا تاکہ مسائل مذاکرات کیلئے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہے تاکہ سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوجائیں۔