Live Updates

ایک سال تک کنٹینر میں رہ سکتا ہوں، عمران خان

بدھ 20 اگست 2014 23:21

ایک سال تک کنٹینر میں رہ سکتا ہوں، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سال تک کنٹینر میں سو سکتا ہوں۔پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عظیم قوم بننے کے لیے اللہ نے کہا ہے کہ عظیم قوم سچ بولتی ہے، مسلمان ہونے کے لئے ایک چیز چایئے وہ یہ کہ سچ بولو، قوم معاشی طور پر نہیں اخلاقی طور پر مرتی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بغیر استعفیٰ لیے گیا تو قوم حکمرانوں کے بچوں کی غلامی کرے گی، مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے، فوج کے پیچھے نہیں چھپتا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے الیکشن میں دھاندلی کی ان کو بڑے بڑے عہدے دے دیئے گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو جب موقع ملتا ہے تو یہ ترقی کرنے لگتی ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ میری وجہ سے مغرب کے 4 لوگ مسلمان ہوئے، مولانا فضل الرحمن جتنے مرضی لیکچر دے دیں کوئی مسلمان نہیں ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :