پاکستان کی صورتحال پرتشویش ہے ،امیدہے آئین کے تحت معاملات کوپرامن طورپرحل کرلیاجائیگا،یورپی یونین

بدھ 20 اگست 2014 00:40

پاکستان کی صورتحال پرتشویش ہے ،امیدہے آئین کے تحت معاملات کوپرامن ..

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) یورپی یونین نے کہاہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پرتشویش ہے ،صورتحال کومانیٹرکررہے ہیں ،امیدہے کہ آئین میں رہتے ہوئے معاملات کوپرامن طورپرحل کرلیاجائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں جمہوری استحکام یورپی یونین کی اولین ترجیح ہے ،فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذمہ داری کامظاہرہ کریں اورتشددسے گریزکیاجائے اورامیدہے کہ آئین کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے موجودہ معاملات کوپرامن طورپرحل کرلیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :