Live Updates

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا

بدھ 20 اگست 2014 00:40

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں کمیٹیوں کے مذاکرات اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں جاری ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین، اسد عمر اور عارف علوی شامل ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 6 رکنی کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور،وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیر اطلاعات پرویز رشید،وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ،زاہد حامد اور احسن اقبال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ہے جس میں تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے سامنے 6 مطالبات رکھے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات پر بات چیت جاری ہے جس کےبعد تحریک انصاف کی کمیٹی عمران خان جبکہ حکومتی کمیٹی وزیراعظم کو مذاکرات کی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ دونوں کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات میں ہونےوالے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد دونوں فریقین مذاکرات کے اگلا مرحلہ طے کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات