عمران خان نے سپریم کورٹ سے کنٹینرز ہٹانے کی درخواست کر دی
جمعہ 22 اگست 2014 11:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ متعلقہ حکام کو کنٹینرز ہٹانے کا حکم دیا جائے تاکہ وفاقی دارالحکومت کے شہری با آسانی نقل و حرکت کر سکیں. چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہونے والے ممکنہ ماورائے آئین اقدام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل احمد اویس نے اپنے موکل کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ عمران خان قانون اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، وہ کسی غیر آئینی اور ماورائے آئین اقدام کے حامی نہیں۔
(جاری ہے)
عمران خان
نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ حکام کو کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے جو اسلام آباد کے شہریوں کی نقل و حرکت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ عدالت نے جواب جمع کرنے کے بعد کارروائی ساڑھے 11 بجے تک موخر کر دی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل شپریم کورٹ نے عمران خان کو دھرنے سے متعلق اپنا جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا جب کہ گزشتہ روز عمران خان کے وکیل حامد خان نے جواب جمع کرانے کے لئے ایک راز کی مہلت مانگی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.