نواز شریف وزیر اعظم ہیں، مل کرکام کرتے رہیں گے، امریکا

جمعہ 22 اگست 2014 11:45

نواز شریف وزیر اعظم ہیں، مل کرکام کرتے رہیں گے، امریکا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں غیر آئنی طریقے سے حکومت ختم کرنے کی مخالفت کی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف منتخب وزیراعطم ہیں ۔ ان کے ساتھ کام کررہےہیں اور کرتے رہیں گے ۔ امریکی دفترخارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مظاہروں پر گہری نظر ہے۔

پُرامن اظہاررائے کیلئےگنجائش ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)



انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کےساتھ مذاکراتی عمل میں شریک نہیں۔ تاہم پرامن مذاکرات کی ضرورت ہے۔ میری ہارف کا کہنا تھا کہ امریکا کا کسی مذاکراتی عمل میں ملوث ہونے کا تاثرغلط ہے۔ ماورائےآئین اقدام کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کی کوشش نہیں ہونی چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا تمام فریقین پرتشدد راستے سے گریزکریں ۔ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔ اورقانون کا احترام کریں۔

انھوں نے ایک بار پھر کہا کہ نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں اور ان کے ساتھ امریکا مل کر کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔ س

متعلقہ عنوان :