احمد فراز کی چھٹی برسی25اگست کو منائی جائے گی

جمعہ 22 اگست 2014 11:47

احمد فراز کی چھٹی برسی25اگست کو منائی جائے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) ملک کے نامور ترقی پسند شاعر، ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈز اور ہلال پاکستان کے حامل ممتازماہر تعلیم احمد فراز کی چھٹی برسی25اگست کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔احمد فراز 12جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں پیداہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کی تکمیل کے بعد شعر و شاعری کا آغاز کردیا۔

وہ مختلف یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں ماہر تعلیم کے طور پر بھی اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

ترقی پسندانہ شاعری کے باعث انہیں جنرل ضیاء الحق کے دور میں گرفتار کرکے 6سال تک پابند سلاسل بھی رکھاگیا ۔ احمد فراز اردو، فارسی، پنجابی سمیت دیگر زبانوں پر بھی مکمل عبور رکھتے تھے۔ احمد فراز مختلف سرکاری و اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔ عمرکے آخری ایام میں وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلاہو گئے ۔ احمد فراز نے ہزاروں نظمیں اور درجنوں مجموعہ کلام بھی تحریر کئے ۔احمد فراز کے تین بیٹے سعدی فراز، شبلی فراز اور سرمد فراز ہیں ۔ احمد فراز گردوں کے کام چھوڑ دینے کے باعث 25اگست 2008ء کو اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔