سپریم کورٹ کاعمران خان اور طاہر القادری کو دھرنے کی جگہ تبدیل کرنے کا حکم

جمعہ 22 اگست 2014 12:10

سپریم کورٹ کاعمران خان اور طاہر القادری کو دھرنے کی جگہ تبدیل کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو دھرنے کی جگہ تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی مین ممکنہ ماورائے آئین کیس کی ابتدائی سماعت کے دوران جسٹس نثار کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا آئینی اور جمہوری حق ہے مگر دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کی جائے، یہ جگہ خالی کر کے کسی دوسری جگہ کا انتخاب کیا جائے۔

جسٹس نثار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا دروازہ شاہراہ دستور پر کھلتا ہے اور احتجاج کے باعث ہمیں متادل راستے سے عدالت آنا پڑا۔

اس سے قبل عوامی تحریک کے وکیل نے طاہر القادری کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ مظاہرے اور دھرنے جمہوریت کو استحکام دیتے ہیں پٹڑی سے نہیں اتارتے، غریب آدمی آرٹیکل 16 کے تحت ہی اپنی آواز بلند کرتا ہے، ہم احتجاج کا وہی حق استعمال کر رہے ہیں جو وکلاء نے 2009 میں ججز کو بحال کرانے کے لئے استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک نے مسلم لیگ ن کی طرح عدلیہ پر حملہ نہیں کیا، لوگوں کی نقل و حرکت میں حکومت رکاوٹ بن رہی ہے۔

طاہر القادری کا اپنے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ دھرنے اور احتجاج سیاسی معاملہ ہے عدالتی نہیں، حکومت نے ذمہ داری نبھانے کے بجائے معاملہ عدالتی کندھوں پر ڈال دیا ہے، سیاسی معاملات میں مداخلت عدلیہ کے لئے نقصان دہ ہے۔

متعلقہ عنوان :