داعش القاعدہ سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے ‘ امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل

جمعہ 22 اگست 2014 12:32

داعش القاعدہ سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے ‘ امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) امریکہ کے وزیرِ دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیت، وسائل اور عسکری طاقت کے باعث عراق کی شدت پسند تنظیم ریاست اسلامیہ کے جنگجو امریکہ کیلئے القاعدہ سے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چک ہیگل نے کہا کہ ریاست اسلامیہ عراق اور دنیا بھر میں موجود امریکی مفادات کے لیے ایک فوری خطرہ بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیردفاع نے کہا کہ ان کے ملک کو ماضی میں کسی ایسی تنظیم سے سابقہ پیش نہیں آیا جوریاستِ اسلامیہ کی طرح نظریاتی بنیادوں پر استوار، منظم فوجی صلاحیت کی حامل اور وسائل سے مالا مال ہو۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہاکہ ریاست اسلامیہ میں شامل یورپی اور امریکی باشندے عراق اور شام کی لڑائی سے فراغت کے بعد اگر اپنے آبائی ملکوں کو واپس لوٹے تو یہ گروہ مغربی ملکوں کے لیے بھی ایک براہِ راست خطرہ بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :