Live Updates

چند ہزار افراد کی رائے 18 کروڑ عوام پر مسلط نہیں کی جاسکتی، شہباز شریف

جمعہ 22 اگست 2014 12:33

چند ہزار افراد کی رائے 18 کروڑ عوام پر مسلط نہیں کی جاسکتی، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کے لئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے لیکن چند ہزار افراد کی رائے 18 کروڑ عوام پر مسلط نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر قدم پر صبراور تحمل کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی کرے گی کیونکہ ہم تمام مسائل کو بامقصد بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت نیک نیتی کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کے لئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے، پوری قوم جان چکی ہے کہ مذاکرات سے انکار کون کر رہا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چند ہزار افراد کی رائے 18 کروڑ عوام پر مسلط نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نوازشریف کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :