افغان حکام سرحد پار گولہ باری کے ثبوت دیں، سرتاج عزیز

جمعہ 22 اگست 2014 13:31

افغان حکام سرحد پار گولہ باری کے ثبوت دیں، سرتاج عزیز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایک پُرامن، مستحکم اور متحد افغانستان ہی اس کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

اگر افغان حکام کے پاس پاکستان پر سرحد پار گولہ باری کے حوالے سے الزامات کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کیا جائے، دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سرتاج عزیز نے یہ بات افغان سفیر جانان موسیٰ سے ملاقات کے دوران کہی، انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی تعلقات کے اپنے عزم پرقائم ہے، ہم اس حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، دونوں ممالک کو چاہیے کہ پاک افغان سیکیورٹی تعاون اور سرحد پر بہتر سیکیورٹی انتظامات کیلیے دوطرفہ میکنزم استعمال میں لائیں۔

واضح رہے کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان علاقے میں مسلسل گولہ باری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :