حکومت کو اپنے منصوبے مکمل کرنے کےلئے آئینی مدت پوری کرنے دی جائے، ملالہ

جمعہ 22 اگست 2014 14:18

حکومت کو اپنے منصوبے مکمل کرنے کےلئے آئینی مدت پوری کرنے دی جائے، ملالہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء)عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے حکومت کی حمایت اور دھرنوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مخالف مظاہروں کا وقت نہیں ہے ، حکومت کو اپنے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرنے دی جائے،پاکستان میں تبدیلی کیلئے عدلیہ ، جمہوریت، میڈیا اور حکومت کی مضبوطی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ تمام تحریکیں اور مظاہرے بھی پرامن ہونے چاہئیں ،کسی پرتشدد مظاہروں کی حمایت نہیں کرتی، امید ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئےگا اور جمہوریت مستحکم ہوگی ۔ ملالہ یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے جوش و جذبے نے انہیں امید دلائی، جب جوان اور دوسرے لوگ اپنی جدوجہد شروع کریں گے اور اسے جاری رکھیں گے تو پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا لیکن ہمیں اس سے پہلے کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔