خواتین کے حقوقکا حکومت تحفظ کررہی ہے‘ ان کی شکایات کیلئے سینٹر قائم کیا جائے گا، سعید خان نظامانی
جمعہ 22 اگست 2014 15:09
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) خواتین کے حقوقکا حکومت تحفظ کررہی ہے‘ ان کی شکایات کیلئے سینٹر قائم کیا جائے گا‘ ان کو وہ مقام دیا جائے جس کی حقدار ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سانگھر سکندر علی خشک نے وومن سوسائٹی آف اسکیل ڈیولپمنٹ سانگھڑ کے زیراہتمام خواتین کے حقوق کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعید خان نظامانی‘ میڈم سلمیٰ قریشی‘ حسن عسکری‘ اسلم مبین‘ دیدار بلوچ‘ نرگس وسان‘ شاہ زمان ودیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عورت کی عظمت عظیم ہے لیکن اج بھی اس کو کاروکاری‘ گھریلو ظلم ودیگر الزامات کے تحت ظلم کیا جاتا ہے‘ بنیادی سہولتوں اور حقوق سے محروم ہے‘ جب تک عورت کو اس کا اصل مقام نہیں دیا جاتا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔(جاری ہے)
مقررین نے مزید کہا کہ ضلع سانگھڑ میں خواتین کے مسائل ہیں‘ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے‘ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود تیل کمپنی رائیلٹی دینے کیلئے تیار نہیں‘ سندھ کی خواتین کیلئے انٹر تک تعلیم مفت کی جائے‘ روزگار کے ذرائع پیدا کئے جائیں۔
اس موقع پر تنظیم کے زیراہتمام معذور بچوں‘ غریب خواتین میں کپڑے تقسیم کئے گئے۔ ڈی سی سانگھڑ نے خواتین کیلئے شکایتی سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب پریس کلب سانگھڑ کے صغیر احمد راجپوت‘ محمد حسن لانڈر‘ نثار منگریو‘ امام بخش‘ لال خان خاصخیلی‘ میڈم رضیہ بیگم‘ قاضی صدرالدین‘ وسیم رحمانی‘ ممتاز منگی‘ وقار بھٹی ودیگر سماجی‘ معزز شہریوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.