Live Updates

تحریک انصاف کا مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 22 اگست 2014 19:45

تحریک انصاف کا مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) تحریک انصاف مذاکرات پر تیار، دھاندلی کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم عہدے سے ہٹ جائیں، کور کمیٹی کی مشاورت،حکومت نے کنٹینر ہٹانے کی شرط مانی اور مذاکرات کے دروازے پھر کُھل گئے۔ تحریک انصاف ایک بار پھر بات چیت آگے بڑھانے پر تیار ہو گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی لوگ ہیں، مذاکرات پر ہی یقین رکھتے ہیں۔

جیسے ہی قیادت کا متفقہ فیصلہ ہو جائے تو آج ہی مزاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی دعوت دیتی ہے تو دوسری طرف ریلی نکالنے کا کہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا فارمولا ٹکراؤ کا فارمولا ہے۔ شیریں مزاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک اںصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج ممکنہ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ دوبارہ اٹھائے گی۔

دوسری جانب عمران خان کے زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس ﴿ر﴾ وجیہہ الدین اور حامد خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ آئین میں وزیراعظم کے استعفے کی گنجائش موجود ہے۔ وزیراعظم کو کچھ عرصے کے لئے عہدے سے دستبراد ہو جانا چاہیئے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم عہدے سے دستبردار ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :