خیبر پختونخواہ میں مجمعے کا 10 فیصد لوگ اکٹھے کر لیں، الیکش کرا دیں گے، عمران خان
جمعہ 22 اگست 2014 21:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان چیلنج کرتے ہوئے کہا نواز لیگ، جے یو آئی اور تمام جماعتیں مل کر پشاور میں جلسہ کریں اور آزادی مارچ کے دس فیصد کے برابر لوگ لائیں خیبرپختونخوا میں دوبارہ انتخابات کرا دیں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد کو کس قانون کے تحت بند کیا گیا، کون سا قانون کہتا ہے کہ پرامن احتجاج نہ کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا پاکستانیوں اس وقت کو ضائع نہ کرنا اصل قوت عوام کے پاس ہوتی ہے وہی فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمران جب ناانصافی کرتے ہیں اور عوام کھڑی نہیں ہوتی تو قومیں برباد ہو جاتی ہیں۔ عمران خان نے کہا آدھے پاکستان کی قوم دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتی ایک طرف روٹی نہیں ملتی اور دوسری طرف شاہانہ زندگی ہے۔(جاری ہے)
ان کا یہ بھی کہنا تھا این اے 118 کے 320 میں سے 165 بیگز کھلے ہوئے تھے پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی اتنے زیادہ ووٹ ضائع نہیں ہوئے۔
حقیقی جمہوریت سے ہی ملک آگے بڑھے گا جعلی ووٹ لے کر آنے والا اسمبلی میں کیا پاک صاف ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہمارا مستقبل صاف اور شفاف الیکشن میں ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا پاکستان کو بادشاہوں سے آزاد کروں گا یا مجھے موت قبول ہے، انہوں نے چیلنج کیا کہ نواز لیگ، جے یو آئی اور تمام جماعتیں مل کر پشاور میں جلسہ کریں مجمعے کا 10 فیصد لوگ اکٹھے کر لیں دوبارہ الیکش کرا دیں گے اور تحریک انصاف پھر بھی پہلے سے دوگنی ووٹیں لے کر واپس آئی گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.