اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل کرلیا، ترجمان

جمعہ 22 اگست 2014 22:46

اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل کرلیا، ترجمان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) دنیا بھر میں ہر ملک کا مرکزی بینک خودمختارہوتاہے لیکن پاکستان میں حقائق برعکس ہیں۔ اسٹیٹ بینک حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کے ہدایات پرعمل پیرا نظرآتا ہے۔اس بات کا اعتراف اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے خود میڈیا سے بات چیت کے دروان کیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مرکزی بینک کو کارکردگی میں بہتری کیلئے کچھ احکامات دیئے تھے، ان میں سے تین پر عمل درآمد کرلیاگیا ہے۔

ان احکامات میں بینکوں کی رسک مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل، مانیٹری پالیسی سے متعلق اسٹیٹ بینک بورڈ کے اجلاس کیمنٹس کی اشاعت اورمانیٹری پالیسی پر مشاورت کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لئے رسک مینجمنٹ سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوکام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :