پہلا ون ڈے، سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ہفتہ 23 اگست 2014 12:25

پہلا ون ڈے، سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلے میچ بارش کے باعث 45 اوررز تک محدود کر دیا گیا ہے جب کہ آئی لینڈرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنا لئے ہیں۔ سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا کے مہندا راجہ پاکسے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہا میچ بارش کے باعث تھوڑا تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے اننگ کا آغاز کیا تو انھیں پہلا نقصان تلکارتنے دلشن کی صورت میں برداشت کرنا پڑا جب محمد عرفان نے انھیں 16 کے مجموعی اسکور کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا لیکن 6 اوورز کا کھیل مکمل ہونے کے بعد ایک بار پھر میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو امپائرز نے میچ کو 45 اوورز تک محدود کردیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنا لئے ہیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہیں گے لیکن آج کے میچ میں سعید اجمل کی کمی کو محسوس کریں گے وہ ایک میچ وننگ بولر ہے۔ پاکستانی ٹیم میں زخمی ہونے والے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کی ایک سال بعد واپسی ہوئی ہے جب کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زخمی ہونے والے جنید خان بھی فٹ ہو کر پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بالنگ کا ہی فیصلہ کرتے، پہلے بیٹنگ کر کے اسکور بورڈ پر 250 یا اس سے زیادہ اسکور کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :