Live Updates

تحریک انصاف کے استعفے معاملات حل ہونے تک منظورنہ کیے جائیں ‘سراج الحق

ہفتہ 23 اگست 2014 13:11

تحریک انصاف کے استعفے معاملات حل ہونے تک منظورنہ کیے جائیں ‘سراج الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ معاملات زیادہ ہیں ‘ اتنے نہیں کہ حل نہ ہوسکیں،سیاسی جماعتیں متفق ہوجائیں توحکومت کی مدت میں کمی ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سراج الحق نے کہا کہ فریقین آئین اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں میں مذاکرات سے پْر امید ہوں،فریقین میں فاصلے کم ہوگئے ہیں اورمسئلے کے حل کی طرف جارہے ہیں،قوم چاہتی ہے کہ مذاکرات ہوں اوربحران ختم ہو۔

انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم ہوتا تودھاندلی کیالزامات کی فوری تحقیقات کراتا اورمعاملہ یہاں تک نہیں پہنچنے دیتا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے جلوس کے سامنے کی گئی باتوں کوچھوڑکرمستقبل کی بات کرنی چاہیے،عمران خان سے اپیل ہے کہ استعفے واپس لے لیں،انہوں نے اپیل کی کہ تحریک انصاف کے استعفوں کو منظورنہ کیاجائے،استعفوں کو منظور کرنے سے پہلے معاملات حل ہونے کا انتظار کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :