نوازیاعمران میں سےکسی ایک کی سیاست ختم ہونیوالی ہے،شیخ رشید

ہفتہ 23 اگست 2014 14:15

نوازیاعمران میں سےکسی ایک کی سیاست ختم ہونیوالی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء)پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بندہ بزدل ہو جائے تو صرف اپنا گھر اور محلات محفوظ سمجھتا ہے، پہلے بھی کہہ چکا ہوں سیاسی قبر ایک ہے اور بندے دو، نواز شریف یا عمران خان میں سے کسی ایک کی سیاست ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری پہلے بھی 13 دفعہ ایک ساتھ کھانا کھا چکے ہیں، دونوں نے باورچی بھی تبدیل کیے اور ٹوپیاں بھی، نواز شریف سیاسی طور پر قسمت کے دھنی ہیں، بہت عرصہ ہوگیا نواز شریف اور زرداری سے دور ہوں، نواز شریف مشورے مانتے تو آج ان کا یہ حال نہ ہوتا۔


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں سیاسی قبر ایک ہے اوربندے دو، نواز شریف یا عمران خان میں کسی ایک کی سیاست ختم ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مطالعہ نہیں، تاہم شہباز شریف ان سے بہتر بولتے ہیں، ن لیگ دھرنے کے مقابلے میں جلوس نکالنے کیلئے بندے اکٹھے کر رہی ہے، علما اسلام اور اسلام آباد کے فرق کو سمجھیں۔