کوئٹہ میں سمنگلی ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں امریکی ،بھار تی ا ور روسی اسلحہ وبارود استعمال ہوا ، ملک کے حساس اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،رپورٹ

ہفتہ 23 اگست 2014 15:51

کوئٹہ میں سمنگلی ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں امریکی ،بھار تی ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) 14 اگست کو ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں امریکی ،بھار تی ا ور روسی اسلحہ وبارود استعمال ہوا جس میں ملک کے حساس اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز سکیورٹی ذرائع کے مطابق14 اگست کی شب کوئٹہ میں سمنگلی ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا اور حملوں میں دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹس سکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لئے تھے جن کی تفتیش کے بعدواضح ہوا کہ کوئٹہ ائیر بیس پر حملوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ امریکی ، بھارتی اور روسی ساخت کا ہے جبکہ خود کش جیکٹس میں بھی جدید ترین امریکی بارود سی فور استعمال کیا گیا