پنجاب کا وزیر اعلیٰ وفاق کو چلارہا ہے وہی ملک کے اصل وزیر اعظم ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری
ہفتہ 23 اگست 2014 16:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ وفاق کو چلارہا ہے، وہی ملک کے اصل وزیراعظم ہیں، بتاجائے کہ 14 ماہ میں سرکاری خرچے پر لاہور سے اسلام آباد کا 200 مرتبہ سفر کیوں کیا۔ انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئین صرف اس لئے نہیں ہوتا کہ لکھ کرچھوڑدیا جائے۔
آئین کے تحت ملک کا اقتداراعلیٰ حقیقی طور پر اللہ تعالی کے پاس ہے اور عوام اس ملک کے وارث ہیں لیکن آئین میں عوام سے کئے گئے سارے وعدے پامال کئے گئے ہیں۔ ہماری جدوجہد 100 فی صد آئینی اورقانونی ہے۔ وہ ساتھ دینے والے وکلا کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آئین کے تحت عوام کو جو بنیادی حقوق تفویض کئے گئے ہیں لیکن اب تک انہیں ان کے حقوق نہیں مل سکے۔(جاری ہے)
طاہر القادری
کا کہنا تھا کہ اس ملک میں امیر کے لئے قانون دوسرا ہے اور غریب کے لئے قانون دوسرا، لاہور میں دن دیہاڑے 14 لاشیں گریں لیکن 2 ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق افراد کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں ماتحت عدالت نے فیصلہ دیا تو لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس منظور ملک کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ذمہ داریاں تفویض کرنے کے بعد اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا کیونکہ جسٹس منظور ملک شریف برادران کے وکیل رہ چکے ہیں۔ پارلیمنٹ ان کے گھر کی لونڈی ہے، ان کے پاس اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہے اس لئے وہ آئین میں ترمیم کردیں کہ اگر وزیراعظم، وزیراعلیٰ یا ان کے گھر والے کسی کو قتل کریں یا کروائیں تو ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.