ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی ،بڑا ہدف عبور کر کے خوشی ہوئی ، دوسرا میچ بھی جیتیں گے ، مصباح الحق ، کرکٹ کے قوانین تبدیل ہونے سے بیٹسمینوں کا فائدہ ہوا ہے ،قومی ٹیم کے کپتان کا انٹرویو

اتوار 24 اگست 2014 12:44

ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی ،بڑا ہدف عبور کر کے خوشی ہوئی ، دوسرا میچ بھی ..

ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی ،بڑا ہدف عبور کر کے خوشی ہوئی ، دوسرا میچ بھی جیتیں گے ،۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر ایسا نظر آرہا تھا کہ ہم میچ ہار چکے ہیں تاہم صہیب مقصود اور فواد عالم نے اپنے آپ کو منوایا اور ٹیم کو ناممکن فتح دلوائی ان کی اس بیٹنگ سے دیگر بیٹسمینوں میں بھی اعتماد آیا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے قوانین تبدیل ہونے سے بیٹسمینوں کا فائدہ ہوا ہے۔آخر ی پاور پلے میں چار فیلڈر باونڈری پر ہوتے ہیں دونوں نے اس سے فائدہ اٹھایا۔کرکٹ میں بولروں کیلئے کس قدر مشکلات ہیں کہ دس اوورز میں ایک سو رنز بن جاتے ہیں۔ٹیم نے زبردست فائٹ بیک کیا۔ہمارے بولروں نے آخری دس اوورز میں ایک سو رنز دے دیئے تاہم کوشش کریں گے اگلے میچوں میں ایسا نہ ہو۔محمد عرفان وکٹ لینے والے بولر ہیں اس لئے میں نے انہیں ٹاپ پر استعمال کیا۔کیوں کہ اگر کوئی بیٹسمین سیٹ ہوجائے تو اسے آؤٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :