خیبر پختونخوا ،تحریک انصاف کے 13ارکان قومی اسمبلی کا استعفوں کے معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف ، الگ گروپ قائم کر لیا، پشاور سے منتخب ایم این اے گلزار خان کو گروپ کا سربراہ منتخب ،پارٹی قیادت کو منحرف ارکان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ،صرف اسی صورت استعفوں کافیصلہ قبول کرینگے جب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی مستعفی ہو نگے ،رکن پی ٹی آئی ،پی ٹی آئی کی طرف سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے استعفوں کی تعداد صرف 17ہے ،ذرائع

اتوار 24 اگست 2014 14:27

خیبر پختونخوا ،تحریک انصاف کے 13ارکان قومی اسمبلی کا استعفوں کے معاملے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 13ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کے معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے الگ گروپ قائم کر لیا پشاور سے منتخب ایم این اے گلزار خان کو گروپ کا سربراہ منتخب کرلیا گیا جنہوں نے پارٹی قیادت کو منحرف ارکان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 13ارکان قومی اسمبلی نے پارٹی کے اس فیصلے کو قبول کر نے سے انکار کر دیا ہے کہ کے پی کے اسمبلی کے سوا دیگر تمام اسمبلیوں سے پارٹی کے اراکین مستعفی ہو جائیں رپورٹ کے مطابق پشاور کے حلقہ این اے چار سے ایم این اے منتخب ہونے و الے سابق بیورو کریٹ گلزار خان منحرف ارکان کے گروپ کی قیادت کررہے ہیں جنہیں ارکان کی طرف سے فوکل پرسن کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے دریں اثنا ء گروپ کے ارکان نے ایک وائس چیئر مین کا انتخاب بھی کیا ہے رپورٹ کے مطابق منحرف ارکان کا اجلاس پارٹی کی کور کمیٹی کی طرف سے ارکان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہو نے کے فیصلے کے بعد ہوا اس سے قبل ارکان کے پس پر دہ رابطے ہوتے رہے رپورٹ میں ایک منحرف رکن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 13ارکان قومی اسمبلی نے پارٹی قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ صرف اسی صورت استعفوں کا فیصلہ قبول کرینگے جب خیبر پختوا خوا کے وزیر اعلیٰ وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی بھی مستعفی ہو نگے رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں استعفے جمع کرانے سے متعلق پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف تین ارکان کے استعفے جمع نہیں کرائے گئے تاہم وفاقی دارالحکومت کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے استعفوں کی تعداد صرف 17ہے اوران میں سے بھی بعض ارکان نے سپیکر کی بجائے پارٹی چیئر مین کے نام استعفے تحریر کئے ہیں ۔