حکومت کی مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلئے طاہر القادری سے ڈیڈ لاک ختم کرنے کی درخواست

اتوار 24 اگست 2014 16:03

حکومت کی مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلئے طاہر القادری سے ڈیڈ لاک ختم ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) وفاقی حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے درخواست کی ہے کہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ڈیڈ لاک ختم کیا جائے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ان کے کنٹینر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب خصوصی پیغام پہنچایا۔

ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بات چیت سے ہی مسئلے کا حل نکلے گا، طاہر القادری سے درخواست کی کہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ڈیڈ لاک کو ختم کیا جائے جس پر علامہ صاحب نے انہیں کہا ہے کہ اگر بامقصد، با معنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی بات کی جائے تو وہ اپنے ساتھیوں کو مذاکرات کی اجازت دیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو دیڈ لاک جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ سعد رفیق مذاکرات کی بحالی کی درخواست لے کرآئے تھے لیکن ہمارے مطالبات میں نہ ہی کوئی کمی آئی ہے نہ ہی ہم نے اس میں کوئی لچک دکھائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سیاسی عمل کا تسلسل چاہتے ہیں، بامقصد مذاکرات کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :