آزادی و انقلاب مارچ،سابق چیف جسٹس نے عمران کے خلاف ہتک عزت دعویٰ پر چپ سادھ لی،قانونی تقاضے پورے کر لئے،مارچ معاملات طے ہوتے ہی دعویٰ دائر کیا جائے گا،قریبی ذرائع

اتوار 24 اگست 2014 17:54

آزادی و انقلاب مارچ،سابق چیف جسٹس نے عمران کے خلاف ہتک عزت دعویٰ پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) آزادی و انقلاب مارچ کے باعث سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کے معاملہ پر چپ سادھ لی۔

(جاری ہے)

عمران خان،طاہر القادری کے مطالبات کی منظوری یا انکار تک دعوی دائر کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے تاہم ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس افتخار نے اس حوالہ سے تمام قانونی تقاضے پورے کر لئے ہیں اور مارچ کے معاملات طے ہوتے ہی وہ دعویٰ دائر کر دیں گے۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کے حوالے سے تاحال چپ سادھ لی ہے اور موجودہ آزادی و انقلاب مارچ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔بعد ازاں مقدمہ درج کرایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :