اسلام آباد،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن نے ”کلین آزادی چوک“ کے نام سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا ، آزادی مارچ میں شامل نوجوان سی ڈی اے اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈی چوک اور دیگر ملحقہ سڑکوں کی صفائی کریں گے

اتوار 24 اگست 2014 19:43

اسلام آباد،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن نے ”کلین آزادی چوک“ کے نام سے صفائی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن نے ”کلین آزادی چوک“ کے نام سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں آزادی مارچ میں شامل نوجوان ڈی چوک کی صفائی مہم میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھرنوں کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شرکاء کی جانب سے صفائی کا خیال نہ رکھنے اور میڈیا پر تنقید کے باعث و انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے ”کلین آزادی چوک“ کے نام سے صفائی مہم کا آغاز اتوار کوکر دیا جو کہ سی ڈی اے کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈی چوک اور دیگر ملحقہ سڑکوں کی صفائی کریں گے جس میں طلبہ کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنان اور اسلام آباد کے شہری شریک ہوں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور طلبہ کی نظم کے عہدیداروں کے اس مہم میں آزادی مارچ کے تمام شرکاء بھی شریک ہوں گے اور انہوں نے صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کر دی