بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈی پر شدید گولہ باری سے پاکستانی شہری شہید، رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت4 افراد زخمی
پیر 25 اگست 2014 11:29
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 2اگست 2014ء) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف وزری کرتے ہوئے شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید جب کہ رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر میں گاؤں باجراں گڑھی میں شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے جب کہ چپڑار سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے رینجرز کے 2 جوان بھی زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 2 ہفتوں سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شدید گولہ بار ی کی گئی جس کے تنیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید جب کہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ 2 ماہ میں بھارتی فوج کی جانب سے 24 بار ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.