کوئٹہ میں ہوٹل پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے

پیر 25 اگست 2014 11:45

کوئٹہ میں ہوٹل پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 2اگست 2014ء) پرنس روڈ پر واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ ناشتے میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد وہاں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں طبی امداد کی فراہمی کے دوران ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دستی بم حملے کی جگہ سے شواہد جمع کرلئے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔