معاشرے کی اصلاح میں صحافت کا اہم رول ہے،حسن عسکری

پیر 25 اگست 2014 13:27

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) معاشرے کی اصلاح میں صحافت کا اہم رول ہے‘ ان کی کوریج سے کئی مسائل حل ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے مرکزی رہنما حسن عسکری نے اپنے آفس میں پریس کلب سانگھڑ کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں دی گئی پارٹی کے موقع پر ہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیڈریشن آف کامرس سانگھڑ کے صوفی عبدالحق‘ محمد صدیق انڑ‘ حاجی اسلام قریشی‘ صدر پریس کلب اسلم میمن‘ جنرل سیکریٹری محمد رضان خان‘ جوائنٹ سیکریٹری صغیر احمد راجپوت‘ ظفر لودھی‘ ہوبش محمد منگی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی کوریج تو کی جاتی ہے لیکن اس کے حل کیلئے حکومت کے ذمہ داران فنڈز کی کمی کا جواز بناکر ختم کردیتے ہیں۔ اس موقع پر محمد حسن لانڈر‘ محمد یاسین مغل‘ قیوم لانڈر‘ میر حسن مری‘ خلیل بلوچ‘ محمد بخش منگریو‘ امر لغاری ودیگر معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صحافیوں کی خدمات کو سراہا گیا۔