مائنس ون کا فارمولا پاکستان میں نہیں چلے گا،اسفندیار ولی

پیر 25 اگست 2014 14:30

مائنس ون کا فارمولا پاکستان میں نہیں چلے گا،اسفندیار ولی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 2اگست 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ مائنس ون کا فارمولا پاکستان میں نہیں چلے گا،وزیراعظم کےاستعفےکامطالبہ غیرآئینی نہیں مگربندوق کی نوک پراستعفیٰ مانگنا آئینی نہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے صدر کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والوں کا مقصد کیا ہے؟ حکومت نے استعفے کے علاوہ سارے مطالبات مان لیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےاستعفےکامطالبہ غیرآئینی نہیں مگربندوق کی نوک پراستعفیٰ مانگنا آئینی نہیں،آئین میں وزیراعظم کو ہٹانے کا ایک طریقہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو روایت ڈالی جارہی ہے وہ بہت خطرناک ہے۔ اسفندیارولی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں، ہم نوازشریف کے لیے نہیں پارلیمنٹ کے لئے لڑرہے ہیں۔ اسفندیار ولی نے تحریک انصاف کے استعفوں کو بلاجواز قراردیا اور کہا کہ انا اور ضد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، ٹیکس نہیں دیں گے تو ریاست کیسی چلے گی۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ ،محمود اچکزئی جلسوں کی اپیل کریں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :