سابق چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کے دل کا آپریشن، دل کا ایک والو تبدیل کردیا گیا

پیر 25 اگست 2014 17:03

سابق چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کے دل کا آپریشن، دل کا ایک ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) سابق چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کے دل کا آپریشن کردیا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے دل کا ایک والو تبدیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے اہل خانہ کے مطابق فخرالدین جی ابراہیم کے دل کا ایک وال تبدیل کیا گیا ہے۔ شام تک وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔اہل خانہ کے مطابق اس وقت وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔سابق الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم گزشتہ ایک ہفتہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :