Live Updates

عمران خان کے الزامات پر 26اگست کو الیکشن کمیشن کا کوئی اجلاس نہیں ہو رہا‘ جسٹس (ر) ریاض کیانی

پیر 25 اگست 2014 18:46

عمران خان کے الزامات پر 26اگست کو الیکشن کمیشن کا کوئی اجلاس نہیں ہو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر) ریاض کیانی نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات پر 26اگست کو الیکشن کمیشن میں کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 26اگست کو انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہونا تھا ہو سکتا ہے یہ خبر اس تناظر میں چلی ہوں ۔ تاہم خبر جاری ہونے کے حوالے سے متعلقہ عملے سے پوچھ گچھ کی ہے اور اسکی تحقیقات جاری ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات