دھرنوں کے باعث الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ

منگل 26 اگست 2014 12:00

دھرنوں کے باعث الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) ریڈ زون میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

. الیکشن کیشن کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں آج ہیڈ آفس میں ہونا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے مرکزی داخلی دروازے پر عوامی تحریک کے کارکنوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لہذا وہاں الیکشن کمیشن کے اراکین کی نقل و حرکت ممکن نہیں جس کے باعث الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن آج پارلیمٹ ہاؤس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ الیکشن کمیشن کا 5 سالہ اسٹریٹجک پلان اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تیار کی گئی سفارشات پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :