Live Updates

حمیرا ارشد کا عمران خان اور طاہرالقادری کی حمایت کا اعلان

منگل 26 اگست 2014 12:04

حمیرا ارشد کا عمران خان اور طاہرالقادری کی حمایت کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مقامی اخبارکو انٹرویو میں حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ دھرنے میں شرکت کےلئے اسلام آباد چلی جاﺅں لیکن ہم فنکار لوگ ہیں ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہم صرف اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اصولی بات ہے کہ حکومت نے عوامی تحریک کے بے گناہ کارکنوں کو موت کے گھاٹ ااتاردیا اور ملزمان کےخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، عمران خان صرف ملک کو بچانے اور نیا پاکستان بنانے کےلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج تک عوام کو پریشانی کے سوا کیا دیا ہے، دن بدن مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور عام لوگوں کےلئے جینا مشکل بن چکا ہے، اس حکومت نے سب سے زیادہ نقصان شوبز سے وابستہ لوگوں کو پہنچایا ہے، ان سے رزق کمانے کے مواقع چھین لئے گئے، جب ہم بھوکے مررہے ہوں تو کوئی پوچھتا نہیں ہے لیکن جب پیسے کمائیں تو حکومت ٹیکس لینے آجاتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :