تحریری حکم نامہ ملنے کے باوجود دھرنے کے شرکا کا شاہراہ دستور خالی کرنے سے انکار

منگل 26 اگست 2014 12:08

تحریری حکم نامہ ملنے کے باوجود دھرنے کے شرکا کا شاہراہ دستور خالی کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) شہراہ دستور خالی کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ انقلاب اور آزادی مارچ کے منتظمین کو پہنچا دیا گیا، شرکاء نے شاہراہ دستور مکمل خالی کرنے سے انکار کر دیا۔ سیکورٹی ہائی الرٹ کے اعلانات کے بعد عوامی تحریک کے کارکنوں نے رات جاگ کر گزار دی ۔ آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء نے شاہراہ دستور پر ججز کی گزرگاہ سے رکاوٹیں ہٹا دیں ۔

ججز کی گزرگاہ خالی کرنے کے بعد چیف جسٹس شاہراہ دستور کے راستے عدالت پہنچے ۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز شاہراہ دستور پر ججز کا راستہ کھولنے کی ہدایت کی تھی ۔ دھرنوں کے شرکاء نے سڑک مکمل خالی کرنے سے انکار کر دیا ۔ دوسری طرف رات گئے انقلاب مارچ دھرنے میں عوامی تحریک کی انتظامیہ نےلاؤڈ سپیکر پر سیکورٹی ہائی الرٹ کے اعلانات کئے جن میں کہا گیا کہ رات کے وقت دھرنے میں شرپسندوں کے داخلے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

طاہرالقادری کے کنٹینر کا محاصرہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ اعلانات کے بعد عوامی تحریک کے کارکنوں نے ساری رات جاگ کر گزاری۔دوسری طرف عدالت عظمیٰ نے آج شہراہ دستور کو خالی کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کا تحریری حکم نامہ انقلاب مارچ اور آذادی مارچ کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ تحریری حکم نامہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انقلاب اور آذادی مارچ کے منتظمین تک پہنچایا گیا ہے ۔ انقلابی مارچ کے شرکاء نے سپریم کورٹ کے ججز حضرات کے گزرنے کے لئے سپریم کوٹ کا ایک حصہ گزشتہ رات ہی خالی کر دیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود شہراہ دستور کو مکمل طور پر خالی نہیں کیا گیا تھا جبکہ عدالت عظمیٰ نے شہراہ دستور کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔