آئی ایس آئی ایس کے نام سے شراب بھی آگئی

منگل 26 اگست 2014 12:46

آئی ایس آئی ایس کے نام سے شراب بھی آگئی

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) القاعدہ سے متاثر سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش یا آئی ایس آئی ایس) کی چیرہ دستیوں ،وحشیانہ کارروائیوں اور میدان جنگ میں کامیابیوں پر دنیا حیران وپریشاں تو ہے ہی لیکن اب اس کے نام سے مختلف مصنوعات ،ملبوسات اور قانونی فرموں کے نام بھی منظرعام پر آنے لگے ہیں۔جبکہ آئی ایس آئی ایس (داعش) کے نام سے خواتین کے مخصوص ملبوسات اور مختلف مصنوعات کی تشہیر ہوچکی ہے۔

اب اسی نام سے سفید شراب کا نیا اضافہ ہوا ہے۔یہ شراب مالٹا میں تیار کی جارہی ہے اور اس کی بوتل سولہ ڈالرز میں فروخت ہورہی ہے۔اس کے خصائص یہ بتائے گئے ہیں کہ تازہ ،قدرتی اور ترش پھلوں کے آمیزے سے تیار کردہ ہے۔اس کے ایک فروخت کندہ نے نام کی وضاحت بھی کردی ہے کہ دراصل قدیم دیوی عیسس کا اس شراب کو نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی ہفتے برطانیہ میں خواتین کے مخصوص ملبوسات تیار کرنے والے برانڈ این سمرز نے بھی اسی نام سے ایک زیرجامہ متعارف کرایا تھا لیکن اس فرم کو زیرجامے کو آئی ایس آئی ایس کا نام دینا مہنگا پڑ گیا ہے اور اس کو دو ٹوک الفاظ میں اس امر کی وضاحت پر مجبور کیا گیا ہے کہ وہ شام اور عراق میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ کی حمایت نہیں کرتی ہے۔

این سمرز کے ایک ترجمان نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''نئے آئی ایس آئی ایس لائن کا نام مصری دیوی عیسس کے نام پر رکھا گیا ہے اور اس کا انتہا پسند گروپ سے کسی بھی طرح کوئی تعلق نہیں ہے''۔ادھر امریکا میں زچہ وبچہ کے لیے ملبوسات تیار کرنے والی ایک کمپنی دیگر مصنوعات کے علاوہ''آئی ایس آئی ایس بلیو میٹرینٹی اینڈ نرسنگ برا'' کے نام سے بھی ایک مخصوص ملبوسہ فروخت کررہی ہے۔

اٹلانٹا میں ''یو لنجارے'' کے نام سے قائم اس کمپنی کے بانی یویو اوکبئی ایچل برجر نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''برا ملبوسہ دودھ پلانے اور حاملہ خواتین کے لیے ہے تاکہ انھیں سہولت رہے۔انڈین سوسائٹی آف انٹرنیشنل لا(آئی ایس آئی ایل) کے ڈپٹی ڈائریکٹر وی کے سنگھ نے جون میں عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ''اس طرح کے گروپوں سے مماثل ناموں والے اداروں یا فرموں کو مشکل صورت حال کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن نام کی مماثلت سے ہمارے کام میں کوئی فرق نہیں آئے گا''۔واضح رہے کہ داعش کا پہلے پہل نام آئی ایس آئی ایل متعارف کرایا گیا تھا۔بعد میں اس میں سے ایل کو ختم کرکے ایل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :