آئس لینڈ، سب سے بڑا آتش فشاں پھٹنے کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری

منگل 26 اگست 2014 13:02

آئس لینڈ، سب سے بڑا آتش فشاں پھٹنے کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری

رک جاویک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء)آئس لینڈ کے سب سے بڑے گلیشیر وتنایوقل کے نیچے آنے والے زلزلے کے بعد ایک آتش فشاں کے پھٹنے کے خطرے کے پیشِ نظر ملک کے فضائی حدود کے نگران ادارے نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس گلیشئیر کی سطح کے نیچے ایک چھوٹا آتش فشاں ہے جس کے نتیجے میں زلزلہ آیا ہے۔

تیس کلو میٹر دور برداربنگا نامی آتش فشاں پہاڑ کے قریب زلزلے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

بردار بنگا اور وتنایوقل ایک بڑے آتش فشانی نظام کا حصہ ہیں اور یہ ایک پانچ سو کلومیٹر کی چوڑائی کے گلیشئیر کے نیچے پائے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے قریب کی فضائی حدود کو بند کر دیا گیا ہے تاہم آئس لینڈ کے باقی تمام ہوائی اڈے ابھی تک کھلے ہیں۔2010 میں آئس لینڈ کے آئیافیلایوقل آتش فشاں پہاڑ سے نکلی ہوئی راکھ سے یورپ میں ہوائی سفر شدید متاثر ہوا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ تاریخ کا سب سے بڑا ایسا واقع تھا جس سے فضائی سفر بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے۔ آئس لینڈ میں پہلے حکام خبردار کر چکے ہیں کہ آتش فشاں کے پھٹنے سے ملک کے شمالی علاقے میں سیلاب آنے کے امکان ہیں۔