سرکاری اداروں کی جانب سے سول نافرمانی ملک سےغداری ہوگی، وزیر خیبرپختونخوا

منگل 26 اگست 2014 13:45

سرکاری اداروں کی جانب سے سول نافرمانی ملک سےغداری ہوگی، وزیر خیبرپختونخوا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) وزیر بلدیات خیبر پختوںخوا عنایت اللہ نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر سول نافرمانی نہیں ہو سکتی ، سرکاری ادارے ٹیکس اور بجلی کے بل جمع نہ کرائیں تو یہ غداری کے مترادف ہے۔ پشاور میں جماعت اسلامی کی 73ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کا اعلان پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سول نافرمانی انفرادی طور پر ہو سکتی ہے ۔ صوبائی حکومت اس پرعملدرآمد نہیں کر سکتی ۔ سرکاری ادارے بجلی کے بل اور ٹیکس نہیں دیں گے تو یہ غداری تصور ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک نہیں لیکن ان کے آئینی مطالبات کی حمایت کرتی ہے ۔ عنایت اللہ کے مطابق اٹھارہویں ترمیم کے بعد فارورڈ بلاک کا تصور ختم ہو گیا ہے اگر کوئی حکومتی رکن تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرے گا تو اس کی رکنیت ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :